خرم دستگیر

عمران خان کا دور حکومت فاسق دور حکومت تھا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دور حکومت فاسق دور حکومت تھا، جس نے ملک کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتھا دو ہزار کا ہو یا دو لاکھ کا، حکومت بیلٹ بکس کے ذریعہ تبدیل ہوگی۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ جتھوں کو لاکر حکومت کو مجبور کریں گے یہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو بغیر الزام کے جیل میں نہیں ڈالا گیا، فاشسٹ کا الزام لگانے سے پہلے اپنے خون سے رنگے ہاتھ دیکھ لیں، عمران خان کا دور حکومت فاسق دور حکومت تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سارا جھوٹ اور دھوکہ اب قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے