نواز شریف

نوازشریف کیجانب سے پارٹی اراکین کو سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی ہدایت

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق ساطق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختص کر دیں۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں، جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے