آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ امریکی دورے کے دوران انہوں نے افغانستان، چین اور بھارت پر بھی بات کی ہے۔ جبکہ اپنے دورے کے دوران پاک امریکا تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق دورۂ امریکا میں آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان تنازعِ کشمیر کا جلد حل چاہتا ہے۔ امریکی دورے کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پاک امریکا تعلقات کے 75 سال منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے