مسلم لیگ ن

عمران خان کا بیان لاکھوں شہدا کی توہین ہے۔ مسلم لیگ ن

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خودکش حملے کا بیان لاکھوں شہدا کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان وہ ریاست ہے جس نے خودکش بمباروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، یہ بیان ان لاکھوں شہدا کی توہین ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے