جنرل عاصم منیر

بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کبھی اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے