شازیہ مری

وفاقی حکومت کا خواجہ سراوں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کے فیصلے کا اعلان چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنا جنس اپڈیٹ کرائیں، پھر بی آئی ایس پی دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئے گا اور ان کو سہ ماہی 7000 روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے