سابق وزیر اعظم

کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ امن و امان کی بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ   امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔  اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

واضح  رہے وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا، کمیٹی اسلام آباد میں احتجاجوں کے دوران امن و امان پر نظر رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے