خواجہ سعد رفیق

سلیکٹڈ کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے کیونکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ انہوں نے ٹوئٹر بیان میں نے مزید لکھا کہ مہنگائی  ابتری اور لوٹ مار کے ذمےدار متکبر  بہروپیوں کو  (سرپرائز ) ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں لیگی رہنما  خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ دراصل حکومت بھگاؤ مارچ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ  سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے