مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہتے تھے تو عمران خان مدت پوری کرنے کا راگ الاپتے تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے۔ توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں، عمران خان سڑکوں پر واویلا کرتے رہے مگر ان کی گفتگو اور کردار میں تضاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے