ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر آج پاکستان نیوی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق کراچی شپ یارڈ پی این ایس طارق میں چوتھے ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق آج لانچ کیا جائے گا۔ 4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے