قیدی

صدر مملکت اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔ قیدیوں کو ملنے والی چھوٹ کے تحت 2 ہزار 367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا اور 28 قیدی جیلوں سے رہا بھی ہوئے۔

اس سزا میں کمی کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہوا ہے ما سوائے ایسے قیدی جو زنا ، دہشت گردی ، ڈکیٹی ، اغوا ، جاسوسی ، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جبکہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے، ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے