رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کیجانب سے عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جب عمران خان کی ضمانت خارج ہوجائے گی تو انہیں اسی وقت عدالت سے ہی گرفتار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے، ان کے بیانات اور الفاظ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، عمران خان خود ہی گواہ اور ثبوت ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران ضمانت کرائیں گے اور ہمیں نوٹس جاری ہوں گے تو ہم کوشش کریں گے کہ ان کی درخواست ضمانت خارج ہو اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جج کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی اور دھمکیاں دیں، ان کی دھمکیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی جرم کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے از خود نوٹس لیا، اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی وزیر

پاکستان: آیت اللہ رئیسی کا دورہ کامیاب رہا/غیر ملکی مخالفت اہم نہیں

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ اسلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے