طلال چوہدری

عمران خان پہلے گریبان پکڑتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے گریبان پکڑتے ہیں اور جب بات نہیں بنتی تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔ اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کردیا تھا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ مجھے کم تر توہین عدالت پر نااہل کردیا گیا لیکن اُس فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو یقین دہانی عمران خان نے آج عدالت کو دی ہے وہی عمران خان نے 2014 میں سپریم کورٹ کو بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے