رانا ثناءاللہ

فتنے اور فساد کو روکنے کیلئے ہم نے پوری تیاری کی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنے اور فساد کو روکنے کے لئے ہم نے پوری تیاری کی ہے، آپ جلد آجائیں ہمیں انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی بے گھر ہیں، حکومت کا پورا فوکس متاثرینِ سیلاب کی بحالی پر ہے۔ اگر پی ٹی آئی والے آئین و قانون کے مطابق پُرامن احتجاج کرنا چاہیں گے تو ہم تحفظ فراہم کریں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ ریڈ زون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو ان کے پاگل پن کا مؤثر علاج کیا جائے گا۔ وہ اپنے مخالفین کو برا بھلا کہتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں، مگر حکومت پوری طرح سے تحمل دکھاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپوزیشن کےساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی بات نہیں کی، ایسے شخص سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے