عمران خان

عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور (پاک صحافت) پاک فوج کے خلاف الزام تراشی اور توہین آمیز بیان پر عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے شہری مظفر حسین کی عمران خان کے خلاف فوج سے متعلق بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب میں فوج سے متعلق بیان دیا، جس سے پاک فوج کے سپاہی سے لے کر آرمی چیف تک سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر سمن آباد پولیس سے 10 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گزشتہ دنوں عمران خان نے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا۔ عمران خان کے اس بیان پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے