الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ای سی پی نے  فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے کہا کہ کہ درخواست گزار کوئی شواہد نہیں دے سکا اور کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی بھی ثابت نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے شبیر اعوان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں امیدوار اور پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ شبیر اعوان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار 49 ووٹ سے ہارا، ہماری دربارہ گنتی کی درخواست پرگنتی نہیں کرائی جا رہی۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تو آپ کی جانب سےکوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، کل شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی، آپ نے ہائیکورٹ فیصلےکے بعد درخواست دائرکی، آپ نےالیکشن کمیشن پر الزام لگایاکہ ای سی پی ہماری درخواست کو دیکھ نہیں رہا۔ خیال رہے کہ دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل  ہونے پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے اور دھاندلی کے ثبوت دینے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے