حمزہ شہباز

عمران خان پاکستان کے اداروں کے خلاف ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے اداروں کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آدھی رات کو عدالت کو کھلوایا گیا، عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں، عمران خان نے4 سال میں انتقام کےعلاوہ کیاکیا؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہارا ہوا شخص جاتے جاتے آئین کے ساتھ مذاق کررہا تھا، عمران خان نے ملک کے جوانوں سے روزگار کے جھوٹے وعدے کیے۔ آپ کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا، بہت جلد اسے اپنے سارے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، مہنگائی نے لوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بالکل نہ سمجھیں یہ جو چاہے کہتے رہیں گے، عمران خان نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے، یہ آئین کو پاؤں تلے روندنا چاہتےتھے، یہ کہتے تھے کہ میں پاکستان اورکشمیرکا وکیل بنوں گا، یہ پاکستان کے وکیل بن سکے اور نہ ہی کشمیر کے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے