عطا تارڑ

عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ختم ہوتی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطر ریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالا۔

تفصیلات کے مطابق  عطاء تارڑ  نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہمارا مشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے