راجہ ریاض

نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے دونوں جانب سے جب اپنے اپنے نام فائنل ہوجائیں گے تب ہی وزیراعظم سے مذاکرات ہوں گے۔ تین یا چار اگست کو وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ 9 اگست کی رات اسمبلی تحلیل کردیں گے، انتخابات کو کسی سازش یا خاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ اسحاق ڈارکا نام ن لیگ نے نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رضا ربانی اور اسحاق ڈار سمیت کوئی بھی سیاستدان نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے، تاہم تمام جماعتیں متفق ہیں کہ نگراں وزیراعظم سیاستدان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے