اسرائیل پر ایرانی میزائل کا شدید خوف طاری، امریکہ کے ساتھ مل کر نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ بنانے کا کام شروع کردیا

اسرائیل پر ایرانی میزائل کا شدید خوف طاری، امریکہ کے ساتھ مل کر نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ بنانے کا کام شروع کردیا

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیل پر ایرانی میزائل کا اتنا شدید خوف طاری ہے کہ اس نے  ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکہ کے ساتھ مل کر نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ تیار کررہا ہے، اس نے اس نئے میزائل دفاعی نظام کو تیر4 (Arrow-4)کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تیر-4 ایک جدید اور جدّت پسند میزائل دفاعی نظام ہوگا، یہ میزائل کو روکنے اور ناکارہ بنانے کی جدید صلاحیتوں کا حامل ہوگا، یہ خطے میں اُبھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کا بھی حامل ہوگا اور آیندہ عشروں کے دوران میں تیر-2 کی جگہ لے گا۔

اسرائیل نے یہ نئی میزائل ڈھال امریکی فرم بوئنگ کے اشتراک سے تیار کی ہے و اسرائیل کا تیر-3 فضا میں آنے والے میزائلوں کو مارگرانے کی صلاحیت رکھتا ہےو یہ کسی بھی قسم کے غیرروایتی ہتھیاروں کو بلانقصان تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہےو اسرائیل نے اس کا پہلا تجربہ 2015ء میں بحرمتوسط میں کیا تھا اور 2017 میں اس کو اسرائیل میں نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایک عرصے سے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو اپنے وجود اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتا چلا آرہا ہے جبکہ ایران کا یہ کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور وہ جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ اسرائیل کا یہ دعویٰ رہا ہے کہ اس کے پاس میزائل سے بچنے کے لیئے میزائل دفاعی نظام موجود ہے لیکن جب بھی فلسطینی تنظیم حماس یا لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے تو اس کا دفاعی نظام ناکار ثابت ہوا ہے اور اس سے اسرائیل کو بچانے میں کسی قسم کی مدد نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے فوج کے لیے مزید 6 ارب ڈالر کا اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان خرید کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری میں سب سے بڑی ڈیل امریکہ کے ساتھ کی جائے گی جس میں جنگی طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، جدید جنگی آلات، فوج کے فضائی آلات، ڈیجیٹل آلات، سائبر آلات، فضائی دفاع کا ساز و سامان اور جاسوسی کے آلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے