احسن اقبال

عمران خان نے کوئی الیکشن سہولت کاروں کے بغیر نہیں جیتا۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اب تک کوئی الیکشن سہولت کاروں کے بغیر نہیں جیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے صوبائی اسمبلیاں توڑیں۔ اپنی 2 حکومتیں کسی جذبے کے تحت ختم نہیں کی تھیں، سازش کے تحت اسمبلیاں تحلیل کیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے خود جنرل باجوہ کے کہنے پر حکومتیں توڑنے کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں کسی قسم کا جمہوری بحران نہیں، صرف ایک شخص کی انا اور ضد کا بحران ہے۔ چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں، 1997 سے آج تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی روز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک کوئی الیکشن سہولت کاروں کے بغیر نہیں جیتا۔ ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے۔ الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے