خواجہ آصف

بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے۔ عمران خان نے وزیر آباد کا لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا تھا۔ عمران خان کا کون سا لانگ مارچ آج تک کامیاب ہوا، انہوں نے ایک لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا جو وزیر آباد آ کر ٹھس ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شوق سے احتجاج کریں ہمارے سر سے اتریں، جو دل کرتا ہے کر گزریں۔ عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، خود ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے۔ مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ میں ٹکٹ بیچ رہا تھا۔ ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا یہ ان کے بیٹے کی آڈیو ہے، وہ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے