شہباز شریف

عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ساڑھے 3 سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا، ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے، ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی، ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے