مصدق ملک

ن لیگ آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں سے 44 پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پینتالیس میں سے چوالیس حلقوں میں الیکشن لڑرہی ہے اور تمام حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس پروپیگنڈے کو مسترد کیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ن لیگ آزادکشمیر میں صرف چودہ یا پندرہ سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ آزادکشمیر کے چوالیس حلقوں میں الیکشن لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ملک اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار نہیں جبکہ وہ اسلام آباد میں تین سو کنال کے گھر میں رہتے ہیں۔ اتنے بڑے خرچے عمران خان کہاں سے پورے کررہے ہیں اس کا کسی کو بھی پتا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے