طیبہ گل

عمران خان نے میری ویڈیوز کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ طیبہ گل

اسلام آباد (پاک صحافت) طیبہ گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میری ویڈیوز کے ذریعے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کیا، اور اپنے خلاف کیسز بند کروانے کے لئے استعمال کئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف مبینہ ویڈیو سامنے والی خاتون طیبہ گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے میری ویڈیوز اپنے نیب کیسز بند کروانے کیلئے استعمال کیں، یہ ویڈیوز عمران خان نے اعظم خان سے حاصل کیں۔

طیبہ گل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ویڈیوز اعظم خان کو کیس کے شواہد کے طور پر دی تھیں۔ میں نے جب سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے متعلق کیس کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھ سے میری مزید ویڈیوز مانگی تھیں، تاکہ وہ کیس کی انکوائری کروا سکیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا تھا اس لیے میں نے مزید کوئی بھی ثبوت انہیں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز سے سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے