مولانا فضل الرحمن

23 مارچ کو شروع ہونے والا مارچ حکمرانوں کی رخصتی کا آغاز ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو شروع ہونے والا مارچ حکمرانوں کی رخصتی کا آغاز ہوگا، ملک مزید تباہی اور بربادی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں پاکستان ان کا وطن ہے۔ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے، عوام مسائل کے گرداب میں دھنس گئے، مہنگائی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے اس صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ عوام اب موجودہ حکومت کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کی شکست بھی اپوزیشن کی فتح ہے۔ ثابت ہو گیا کہ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔ اگلا مرحلہ حکمران جماعت کے لیے اس سے بھی برا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے