بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام غربت کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے حصول تک کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بلاول کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 سال میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا مگر عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہیں۔ آج وقت نے پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی اور زرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تین سالوں میں تین مشیر خزانہ لائے گئے،ایف بی آر کے 4، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل کیے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ ملک قائدانہ صلاحیتوں سے آگے بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے