رانا ثناء اللہ

حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے، جبکہ حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ درست نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں جو فیصلہ اکثریت رائے سے ہوگا مسلم لیگ ن اس فیصلے کو قبول کرے گی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا ء اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، لہٰذا حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے چاہے وہ پی ڈی ایم میں ہو یا علیحدہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے