سعید غنی

عمران خان نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے چار سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جب 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد عوامی مارچ لےکر چلے تو راستے میں ہر شہر میں انہوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، ہر تقریر میں عمران خان سے کہا کہ اسمبلیاں توڑو اور انتخابات میں آو۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر ڈھٹائی سے کہتے تھے کہ حکومت 2023 تک برقرار رہے گی اور 2023 کا الیکشن بھی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے سنجیدگی سے اس مسئلے پر غور کرنا شروع کیا اور پھر 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے