احتجاج

مہنگائی اور حکومت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافے اور حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کی۔ خیال رہے کہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے خلاف حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے