شازیہ مری

عمران خان نے ملک، معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  کی سینئر رہنما شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک ،معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وفاقی حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بیرون ممالک کی مثالیں دیتے ہیں ، امریکہ کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں بھی مہنگائی ہوئی ہے،امریکہ میں لوگوں کو فی گھنٹہ 15ڈالر معاوضہ ملتا ہے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ امریکی مہنگائی سے پاکستانی مہنگائی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان  میں مزید کہا کہ جن ممالک سے پاکستان کا موازنہ کیا جا رہا ہے تنخواہیں بھی ان کے برابر دے دیں ، اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا ایجنٹ بٹھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومتی صحت کارڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھر سے نکل کر کام کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے