آئی فون

آئی فونز کا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے

(پاک صحافت) بہت کم افراد کو تمام آئی فونز میں چھپے ایک دلچسپ فیچر کا علم ہے جو اس ڈیوائس کے استعمال کا تجربہ بہت زیادہ بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ فیچر آئی فون میں اسکرولنگ سے متعلق ہے جو اس وقت مدد فراہم کرتا ہے جب صارف واپس اوپر کی جانب اسکرول کرنا چاہتا ہے۔ درحقیقت اس فیچر کی مدد سے آپ محض ایک سیکنڈ میں نیچے سے اوپر پہنچ سکتے ہیں۔

اگر آپ آئی فون 14 سیریز کے ماڈلز استعمال کر رہے ہیں تو فوری اوپر پہنچنے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ کے دائیں یا بائیں کسی بھی کونے پر کلک کریں اور بس۔ اگر آپ آئی فون ایکس یا اس کے بعد آئی فون 13 سیریز تک کے کسی ماڈل کو استعمال کرتے ہیں (یوں کہہ لیں کہ نوچ ڈیزائن والے آئی فون کو استعمال کرتے ہیں) تو نیچے سے اوپر پہنچنے کے لیے کیمرا نوچ کے کسی کونے پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ اگر آپ آئی فون ایکس سے پہلے کے کسی ماڈل کو استعمال کرتے ہیں یعنی جس میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ڈیزائن موجود نہیں، تو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیٹس بار پر موجود کلاک آئیکون پر کلک کریں۔ ایسا کرنے کے بعد آپ ایک سیکنڈ میں نیچے سے اوپر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے