مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کا شہباز گل کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ،  نام بتا دیں کہ کون سی شوگ ملز ہیں ، ہم ابھی جا کر چیک کر لیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملز بند کردی ہیں، جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں مہنگائی ہو ئی ہے۔ شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وفاق کے ترجمان نے تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دیا ہے ، یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ، صرف ان کے نام ہی بتادیں۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، پنجاب  میں 46 شوگر ملز ہیں،7 خیبرپختونخوا  میں آپریٹ ہوتی ہیں، میرا سوال ہے پنجاب کے تمام شوگر ملز چل رہی ہیں؟، کیا خسرو بختاور ، مونس الٰہی کی شوگر ملیں چل رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے