بلاول بھٹو

کشتی حادثہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا یونانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے وزیر خارجہ نیکو ڈینڈیاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یونانی ہم منصب سے کشتی حادثہ پر گفتگو کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیکو ڈینڈیاس سے گفتگو مفید ثابت ہوئی ہے جبکہ کشتی حادثہ سے متعلق امور پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے میں لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد 83 ہوگئی جبکہ مزید دو لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے، دوسری جانب سانحہ یونان میں 300 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ابھی تک نہ حکومت پاکستان کی جانب سے اور نہ ہی یونانی حکام کی طرف سے ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے