فواد چوہدری

فضل الرحمان اور مریم کو اپنی گفتگو پر نظرثانی کرنی چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو اپنی گفتگو پر نظر ثانی کرنی چاہئے، فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ فوج نےقربانیاں دیں ایک دولوگوں کی وجہ سے ادارے کو متنازع نہ بنائیں، کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اس کاکورٹ مارشل کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سےآج وضاحت کردی گئی ہے، فضل الرحمان اورمریم کواپنی گفتگوپر نظرثانی کرنی چاہیے، ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے پورے ادارےکو نہ گھسیٹیں، مرضی کی تعیناتیاں تون لیگ کے دور میں ہوتی تھیں اگر کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اس کاکورٹ مارشل کرائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان ور مریم سمیت سب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کام بانٹا ہوا ہے کسی نےمذہبی کارڈ تو کسی نےاداروں کوٹارگٹ کرناہے کوئی کراچی میں لاہورمیں لسانی فسادکی کوشش کرتاہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی گفتگو بھی باہر کردی جاتی ہے میرے خیال میں انہیں رابطوں اور باتوں کامیں فرق کانہیں پتہ، مریم نوازسےان کی پارٹی میں کوئی رابطہ نہیں کرتا، مثال کے طور پر دو ارکان کے استعفے مریم نے کہا اسپیکر دیں، دونوں ارکان نے اسپیکر کے سامنے استعفوں پر معذرت کرلی، جولوگ رابطے یا بلیک میل کر رہے ہیں ان کیخلاف کیس کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے