بس

دہشتگردوں نے دن دیہاڑے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں دہشت گردوں نے دن دیہاڑے تفریحی مقام پہ آئے ہوئے مسافروں کو بس سمیت اغوا کرلیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں مسافروں سے بھری بس کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخواہ جارہی تھی۔ کھانا کھانے کے دوران ہوٹل میں متعدد مسلح افراد داخل ہوگئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر تمام مسافروں کو دوبارہ بس میں بٹھا کر ڈرائیونگ سیٹ خود سنبھال لی.

لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مسافروں سے بھری بس کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔ بس کی تلاش میں اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بس میں 50 سے زائد افراد سوا رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے