مریم نواز

عمران خان نے جو بھی کام کیا وہ ناکام اور تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہوچکا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو بھی کام کیا وہ اس کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ناکام ہوا اور اب تحریک انصاف کا مستقبل مکمل طور پر تاریک ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں، ان کی حقیقت دنیا پر آشکار ہوچکی ہے، یہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں اس لیے اپنا سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ آپ نے شریفوں اور مسلم لیگ ن کے خلاف جو کیسز بنائے وہ من گھڑت اور جھوٹے تھے جن کا انجام وہی ہونا تھا جو ہوا ہے۔ اب جبکہ تمہاری حقیقت دنیا پر آشکار ہوچکی ہے تو عدلیہ پر الزام نہ لگاؤ، اس کیلئے تمہاری بدلے اور انتقام کی آگ کو الزام دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تم اب ایک ایسی تاریخ ہو جس کو سبق کے طور پر ان لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے پڑھایا جائے گا جو سازشیں کرتے ہیں۔ تمہارا مایوس ہونا دراصل پاکستان کے عوام کیلئے امید کی کرن ہے جو چار سال سے تم سے جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے