شہباز شریف

شہباز شریف نے حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تمام دنیا نے مسترد کیا، الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے حکومتی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت اپوزیشن مثبت انتخابی تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کر رہی تھی تو این آر او کا شور کرکے ان کی توہین کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے