مفتاح اسماعیل

میثاق معیشت ملک کو درپیش بحران کا بہترین حل ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پیش کردہ میثاق معیشت اس وقت ملک کو درپیش بحران کا بہترین راہ حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق سیاسی جماعتوں میں ہی نہیں، عدلیہ سمیت دیگر شراکت داروں کے درمیان بھی ہونا چاہیے۔ میثاق معیشت کی پیشکش شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر ہوتے ہوئے بھی دی تھی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ زیادہ ہوگا تو کرنٹ خسارہ بھی زیادہ ہوگا، چار سال میں 20 ہزار ارب روپے قرضہ چڑھ چکا ہے۔ پاکستان پر 40 سے 45 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، یہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں گندم برآمد کر رہے تھے، اب درآمد کر رہے ہیں، گندم درآمد بھی کر رہے ہیں اور اسمگل بھی ہو رہی ہے۔ پاکستان کو زرعی ملک کہتے ہیں مگر گندم درآمد کرتے ہیں، چاول کی پیدوار کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے