مریم اورنگزیب

عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، جبکہ 4 سال تک  پارلیمنٹ کو آرڈی نینس کے ذریعے چلایا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4 ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 9 سال ہوگئے، پی ٹی آئی نے میڈیا کا استحصال کیا، 6 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، خط میں  تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے