مریم اورنگزیب

عمران خان نو مئی سانحے کے ماسٹر مائنڈ ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی سانحے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ہم شفاف ٹرائل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں فوجی تنصیبات پر حملے کا ٹرائل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ایسی سزا ہو کہ آئندہ ایسا واقعہ کبھی نہ ہو۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے