علی امین گنڈاپور

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔ بھکر پولیس کے ترجمان کے مطابق تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔

واضح رہے کہ داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کا حکم دیا جس پر انہوں نے فائرنگ کی، گولیاں پولیس کی گاڑی میں لگیں، بمشکل اہلکاروں نے جان بچائی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے