شرجیل میمن

بیرون ملک جانے کے لئے شرجیل میمن کا عدالت سے رجوع، عدالت کا نیب سے جواب طلب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے بیرون ملک جانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا،  شرجیل میمن کی درخواست پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست کو نیب سے جواب طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابقسندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کے وکیل کو درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق  رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کے وکیل کا عدالت میں دائر دارخواست میں کہنا ہے کہ صاحبزادی کا امریکا کی یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا ہے، باپ کی حیثیت سے بیٹی کو یونیورسٹی کے پہلے دن چھوڑنے کی خواہش ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کا درخواست میں کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کی اجازت کیلئے شرائط تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوں، 15 اگست کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس دائرہیں، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ شرجیل میمن کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کی انکوائری بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے