پی آئی اے

پی آئی اے میں بڑی سطح پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے میں بڑی سطح پر غیرقانونی طور پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اعلی حکام نے متعلقہ پوسٹوں پر اپنے من پسند افراد بھرتی کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ چیف انجینئر، ڈپٹی چیف انجینئر اور ایئرکرافٹ انجینئر کے عہدے پر ایف اے پاس لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔

درخواست گزار وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتیاں خلاف قانون ہیں۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ کے مطابق انجنیئر کی پوسٹ پر انجنیئر ہی تعینات ہوں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ پی ای سی ایکٹ کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے اصل ڈگری ہولڈر انجنیئرز رل رہے ہیں، جنہیں جان بوجھ کر سائڈ لائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے