بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اہم دورے پر امریکہ پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دیگر ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ پہنچ گئے، وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات چیت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی 77 اجلاس میں شرکت کے دوران شرکاء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری او آئی کے سالانہ اجلاس اور جموں و کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو دورہ امریکہ میں بھی پیپلزپارٹی کے پروگراموں میں بطور چیئرمین پی پی پی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے