سردار اختر مینگل

سردار اختر مینگل کی شہبازشریف کیساتھ اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) سردار اختر مینگل نے شہباز شریف کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ گئے جہاں شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں قائدین نے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی جس میں مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی اور شدید عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں قائدین نے تحریک عدم اعتماد کی عوامی خواہش کی تکمیل سے متعلق گفتگو کی، مجموعی ملکی صورت حال اور اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے