شہباز شریف

حکومتی نااہلی، نالائقی اور چور بازاری کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عام عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے جبکہ وزرا بلیک مارکیٹ میں منافع کما رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے اور کسانوں کا استحصال بند کیا جائے۔ کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہو رہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے۔ جب علم ہے کہ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کیوں نہیں روکی گئی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ڈی اے پی کی بوری 24 سو روپے کی تھی جو آج کسان کو 10 ہزار روپے میں بھی میسر نہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس کپاس کی پیداوار کے بارے میں غلط اعداد و شمار اور غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے سال 16-2015 کے دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ایک کروڑ 46 لاکھ بیل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے