شرجیل میمن

عمران خان غنڈہ گردی کے ذریعے حکومت میں آنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے ڈرامے کرائے، یہ غنڈہ گردی کے ذریعے حکومت میں آنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کسی بھی موقع پر عدالت انہیں نہیں بلاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں، ماضی میں بڑے لیڈران نے عدالتوں کا سامنا کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی گئیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اس شخص کو ضمانت مل گئی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان میں وہ کچھ ہورہا ہے جو ماضی میں نہیں ہوا۔ 50 سے زائد پولیس والوں کو زخمی کیا لیکن عدالت سے ضمانت مل گئی، صدر کہتا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش ہے، کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے، کون کر رہا ہے سازش، عدالت سازش کر رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے