جنرل عاصم منیر

جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں سالانہ انٹرن شپ پروگرام سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ جیسے واقعات کا کوئی جواز نہیں ہے، ایسے عناصر کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے، اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، تمام شہری بلاتفریق مذہب، جنس، ذات ایک دوسرے کیلئے برابر ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی، جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دشمن قوتیں عوام میں پرتشدد رویے ابھارنے، انتشار و فساد برپا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں تاکہ ملک میں انارکی پھیلے، ایسی صورتحال میں نوجوانوں کے لیے لازم ہے کہ سچ، آدھے سچ، جھوٹ، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں فرق کو سمجھیں۔

انہوں نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آرمی چیف نے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے