مریم نواز

اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے، پاکستان میں سیاسی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت اور عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے